حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر، جنہوں نے پہلے غزہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل کے لیے شرمناک اور برا قرار دیا تھا، اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسرائیلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے ہفتہ کی رات بتایا کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر، نے جنگ بندی کے معاہدے کے تنازعے پر نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کا استعفیٰ کل سے مؤثر ہو جائے گا۔
بن گیور نے جمعرات کی رات بھی جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل کے لیے برا اور شرمناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تو وہ کابینہ چھوڑ دیں گے۔
یہ اقدام اسرائیلی کابینہ میں موجود سیاسی اختلافات کو واضح کرتا ہے، خاص طور پر انتہائی دائیں بازو کے اراکین کے درمیان، جو جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ بن گویر کا استعفیٰ نیتن یاہو حکومت کے اندرونی تنازعات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ